عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے پتن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل میں گزشتہ انتخابات میں ہیرا پھیری، جبر اور دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیدیا ، کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا مواد موجود ہے تو امیدواروں، متاثرہ فریقین کو مہیا کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کریں ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پتن کے ایک نمائندے کا انٹرویو اورپریس ریلیز سراسر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے اگر کسی کے پاس بے ضابطگیوں کا اتنا مواد موجود ہے تو وہ متعلقہ امیدواروں اور متاثرہ فریقین کو مہیا کریں تاکہ وہ ٹربیونلز کے سامنے پیش کریں اور پٹیشنز پر قانون کے مطابق درست کارروائی ہوسکے ، اپنے بیان میں ترجمان ای سی پی نے کہا کہ ریٹرننگ افسران سے جو بھی فارم 46، 45 اور 47الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے انکو الیکشن کمیشن نے بغیر کسی ردوبدل کے اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کیا جو آج تک موجود ہیں اوراس سلسلے میں متاثرہ فریقین نے پٹیشنز قانون کے مطابق الیکشن ٹریبونلز میں دائر کی ہوئی ہیں جن کی سماعت جاری ہے اور کچھ ٹربیونلز نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پٹیشنز پر فیصلے بھی کردیئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں