دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ،درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور(بیوروچیف) پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا جبکہ دوسرے مرحلہ کیلئے مزید 1500 شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔پنجاب دھی رانی پروگرام کیلئے درخواستیں آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں ، پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرکے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پنجاب دھی رانی پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دلہا دلہن او رانکے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا ، اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑو ں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی ، پروگرام کے تحت دلہا دلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے ، معاشرے کے نادار اور محروم طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر ذمہ داری اچھی طرح نبھائیں گے، بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں