سابق CPOکامران عادل کے 3قریبی سٹاف ممبران سمیت6ملازمین ضلع بدر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے سابق سی پی او کامران عادل کے قریبی سٹاف کے تین ملازمین او ایس آئی’ پی ایس او اور کمپلینٹ سیل کے انچارج سمیت 6ملازمین کو ضلع بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ضلع بدر ہونے والوں میں او ایس آئی برانچ کے انچارج سب انسپکٹر محمد شہزاد کو فیصل آباد سے ضلع جھنگ تبدیل کرتے ہوئے موصوف کو ایک سال کیلئے فیلڈ میں کام کرنا ہو گا۔ کسی آفس میں ڈیوٹی نہ لگائی جائے۔ پرسنل سٹاف آفیسر سب انسپکٹر عاطف ریاض کو فیصل آباد سے ضلع چنیوٹ میں تبدیل کرتے ہوئے ایک سال تک فیلڈ میں ڈیوٹی کرنا ہو گی اور کسی آفس میں پوسٹنگ نہ کی جائے۔ سی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر خاور نصیب الحسن کو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ تبدیل کرتے ہوئے ایک سال تک فیلڈ ڈیوٹی کرنا ہو گی ان کو بھی کسی آفس میں پوسٹ نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ جبکہ ضلع چنیوٹ سے انسپکٹر اعجاز عمران کو فیصل آباد تبدیل کرتے ہوئے چھ ماہ تک جوڈیشل ریزرو پر مامور کرنے کا کہا گیا ہے۔ ضلع چنیوٹ سے اے ایس آئی ساجد علی اور ہیڈ کانسٹیبل صداقت حسین کو پی سی ہیڈ کوارٹرز فاروق آباد سے ضلع فیصل آباد تبدیل کرتے ہوئے چھ ماہ تک جوڈیشل ریزرو میں ڈیوٹی کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں