صائم ایوب 10 ہفتوں کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپ ڈیٹ جاری کردی۔پی سی بی کے مطابق صائم ایوب 10ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر رہیں گے۔ایم آر آئی سکین، ایکسریز اور میڈیکل رپورٹس کے بعد صائم ایوب کو 10ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔صائم ایوب بدستور اپنا ری ہیب انگلینڈ میں جاری رکھیں گے تاہم وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں