ماورا حسین اور امیر گیلانی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

لاہور( شوبز نیوز)مقبول ادکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ماورا حسین اور امیر گیلانی نے گزشتہ دنوں شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی۔جوڑے کی جانب سے رشتہ ادواج میں بندھنے کی تصدیق کیے جانے کے بعد اب ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں جب کہ اداکارہ کی بہن عروہ حسین نے بھی بہن کی شادی کی تصاویر شیئر کر دیں۔ نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا جا سکتا ہے جب کہ نکاح کی تقریب میں دونوں کے انتہائی قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔دونوں کی شادی کی تقریبات اسلام آباد اور لاہور میں ہوئیں اور ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ ماہ جنوری کے اختتام سے ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں