سمجھ نہیں آتا لوگ کسی کی محنت کو سراہنے میں کنجوسی کیوں کرتے ہیں،سمیع خان

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارسمیع خان نے کہاہے کہ سمجھ نہیں آتا لوگ کسی کی محنت کو سراہنے میں کنجوسی کیوں کرتے ہیں لوگ اکثر صرف کامیابی کو دیکھتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ اس کامیابی کے پیچھے کتنی محنت، جدوجہد اور قربانیاں ہوتی ہیں،اداکار نہ ہوتے تو انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک چلا جاتا اور کسی کمپنی میں نو سے پانچ کی ملازمت کر رہاہوتا۔تفصیلات کے مطابق سمیع خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران نہ صرف شوبز انڈسٹری بلکہ سوشل میڈیا، پاکستانی فلم انڈسٹری اور دیگر موضوعات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔اداکار سمیع خان نے عمران اشرف کے کیریئر کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں عمران اشرف کی صلاحیتوں کو پہچان لیا تھا اور پیشگوئی کی تھی کہ وہ ایک دن انڈسٹری کے بڑے اداکار بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ کسی کی محنت کو سراہنے میں اتنی کنجوسی کیوں کرتے ہیں، ہر فنکار اپنی پوری محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتا ہے، مگر جب اس کی محنت کو وہ پذیرائی نہیں ملتی جس کا وہ حقدار ہوتا ہے تو بے حد مایوسی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں