بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مصنوعات پر چین کی جانب سے عائد 10سے 15فیصد ٹیرف کا اطلاق آج سے ہوگا۔چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10فیصد ٹیکس لاگو آج سے ہوگا۔ چینی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ امریکی خام تیل اورزرعی مصنوعات پر اضافی 10فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، امریکی کوئلے اور ایل این جی پر 15فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ امریکی مصنوعات پر چین کا ٹیکس 10فروری سے لاگو ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے ٹیکس کے معاملے پر امریکا سے بات چیت کی کوئی کوشش نہیں کی، کینیڈا اور میکسیکو نے تجارتی ٹیکس 30دن کیلئے مخر کروا لیا تھا۔چین نے امریکی خام تیل، زرعی مشینری اور بڑے انجن والی گاڑیوں پربھی 10فیصد ٹیرف لگایا ہیامریکا کی جانب سے ٹیکس کے جواب میں چین نے ٹیکس عائد کیا تھا۔




