اہلکار سمیت 2افراد اغوا کے بعد قتل

دتہ خیل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللہ اور حبیب اللہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغوا کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں