فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس کی ناقص سکیورٹی کے پیش نظر ضلع کچہری فیصل آباد کے بعد تحصیل کچہری سمندری میں بھی مسلح افراد نے تاریخ پیشی پر آنے والے دو افراد کو مخالفین نے فائرنگ کر کے بری طرح زخمی کر دیا، تحصیل کچہری میں فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیابتایا جاتا ہے کہ 365 ج ب گوجرہ کا عبداﷲ ولد سرور اور 44 گ ب کا رہائشی عباد علی ولد نتھے خان کے خلاف تھانہ ترکھانی میں قتل کا مقدمہ درج تھا اور وہ عبوری ضمانت پر تھے۔ آج صبح وہ دونوں تاریخ پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج محمد شفیق کی عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو مبینہ طور پر مخالفین نے فائرنگ کر کے مخالفین کو بری طرح زخمی کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس نے 3ملزمان اشفاق’ رمضان اور غلام نبی کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔




