ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مطمئن ہوں ،نوال سعید

لاہور (شوبز نیوز) مقبول اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کی بہت بڑی مداح ہیں، تاہم بطور اداکار انہیں منوج باجپائی کی اداکاری بہت پسند ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ بھارت میں ان کے اتنے مداح ہوں گے لیکن انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے مداح وہاں بھی ہیں۔نوال سعید کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے ایسا کوئی کام یا منصوبہ نہیں کیا، جس وجہ سے وہ بھارت میں بھی مقبول ہوتیں، تاہم ممکنہ طور پر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ان کی شیئر کردہ تصاویر اور میمز کی وجہ سے وہ وہاں مقبول ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں وہاں سے مداح پیغامات بھیجتے ہیں اور ان سمیت تمام پاکستانی ڈراما اداکاروں کی تعریفیں کرتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق جس طرح بھارت کی فلمیں مشہور ہیں اور انہیں یہاں دیکھا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں