اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو فلم میں ضرور کام کرونگا، بابر علی

لاہور (شوبز نیوز) لالی ووڈ کے ماضی قریب کے ہیرو بابر علی نے کہا ہے کہ اگر کسی مضبوط کردار کی آفر ہوئی تو فلم میں ضرور کام کرونگا۔ ایک انٹرویو میں بابر علی نے کہا کہ آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں لیکن ایسا کہنا کہ میں فلم انڈسٹری سے آٹ ہوگیا ہوں تو یہ بات درست نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا میں کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آٹ نہیں ہو سکتا جیسے ہی مجھے کوئی مضبوط کردار والی اچھی فلم کی آفر ہوئی جو میری سوچ کے مطابق ہوئی تو یقینا میں کام کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں