ڈبلن (سپورٹس نیوز) آئرلینڈ کے مشہور باکسر جان کوونی 28 سال کی عمر میں برین انجری کے باعث ہلاک ہو گئے۔ وہ ایک ہفتے تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد ہفتے کے روز دنیا سے رخصت ہو گئے۔ جان کوونی کو گزشتہ ہفتے بیلفاسٹ میں ہونے والے مقابلے میں ویلز کے ناتھن ہوولز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں انٹرنل ہیمرج کی تشخیص ہوئی ۔ انہیں فوری طور پر بیلفاسٹ کے رائل وکٹوریا سپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے سرجری کر کے ان کے دماغ پر دبا کم کرنے کی کوشش کی۔




