قومی جونیئر اسکواش ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) ایشین جونیئر اسکواش چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئراسکواش ٹیم ہانگ کانگ پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق 22ویں ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ 12 سے 16 فروری تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان اسکواڈ میں انس علی شاہ، عبداللہ نواز، نعمان خان اور سخی اللہ خان شامل ہیں جبکہ گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر ٹیم منیجر، فہیم گل ـ ہیڈ کوچ، فراز محمد کوچ شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم پول مرحلے کے میچوں میں چین اور بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں