ذیشان اصغرRPO بلال عمرCPOتعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے ڈی آئی جی ذیشان اصغر کو آر پی او فیصل آباد اور اے آئی جی صاحبزادہ بلال عمر کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا’ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئے تعینات ہونیوالے پولیس افسران آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لینگے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل تبدیل ہونے والے آر پی او ڈاکٹر محمد عابد نے گزشتہ شام اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔ موصوف 2سال 10دن تک فیصل آباد ریجن میں بطور آر پی او فرائض سرانجام دیتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں