موٹر وے پر کار الٹ گئی،2خواتین سمیت 3جاں بحق

احمدپور شرقیہ(نامہ نگار) احمدپور شرقیہ میں کار الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق کار سوار فیملی صادق آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ موٹروے ایم 5پر ڈرائیور کو نیند آنے سے کار کو حادثہ پیش آگیا جس کے باعث کار الٹ گئی، حادثے میں 2خواتین سمیت 3افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہیحکام کا کہنا ہے کہ حادثہ موضع نوناری سروس ایریا کے قریب پیش آیا، کار سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد نواز، نسیم بی بی اور خالدہ بی بی شامل ہیں جبکہ زخمی رضیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کندیاں میں ایم ایم روڈ پر ٹریلر اور 2ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں