لاہور(بیوروچیف) شادی کی تقریب میں ناقص کھانا سے سینکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔لاہور کے علاقے خیابان امین کے رہائشی شہری سرفراز کی شادی کی تقریب جاری تھی، تقریب میں ناقص کھانا فراہم کرنے پر 360سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی، سرفراز نے اپنی شادی کی تقریب کے لیے نجی مارکی ستوکتلہ میں بکنگ کروا رکھی تھی۔تقریب میں مدعو کردہ 360میں سے 200سے زیادہ افراد کھانا کھانے کے بعد فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے اور انہیں فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جنرل ہسپتال میں داخل 9سے زائد افراد کی حالت تشویشناک اور وہ زیر علاج ہیں، رائیونڈ انڈس ہسپتال میں 27افراد کو تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا۔شہری سرفراز نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکی انتظامیہ نے انتہائی ناقص اور غیر معیاری کھانا فراہم کیا جس کی وجہ سے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں کی حالت بگڑی، اس واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔




