ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے گئے پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع نے ادائیگیاں نہ ہونے کی تردید کردی۔ذرائع کے مطابق خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں اور ان کو فرنچائز نے اب تک پوری رقم بھی ادا نہیں کی۔ یہ بھی کہا گیا تھاکہ خواجہ نافع کا پاکستان واپسی کا ٹکٹ بھی جعلی ہے جس کے باعث وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر رکے ہوئے ہیں۔تاہم اب پاکستانی کرکٹر نے تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ بنگلادیش ائیرپورٹ پر نہیں بلکہ فائیو سٹار ہوٹل میں ہوں اور میری تمام ادائیگی بھی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ٹکٹ جعلی نہیں نکلا۔




