صائم ایوب کو برطانیہ میں انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کو بُرے رویے کاسامنا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کو برطانیہ میں انٹرویو کے دوران خاتون صحافی کی جانب سے خراب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ خاتون صحافی نے صائم ایوب سے بار بار سوال کیا اور اس کے رویے پر تنقید کی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنا دیکھنے میں آیا۔جب صائم ایوب نے اس کے سوالات کا جواب نہیں دیا تو صحافی نے کرکٹر کے رویے کو “بدتمیزی والا” قرار دے دیا۔صحافی کے مسلسل سوال کے جواب میں صائم خاموش رہے۔ تاہم صحافی نے اصرار کرتے ہوئے کہا، “اگر ہم ایک منٹ کے لیے بات کریں گے، تو کچھ نہیں ہوگا” اپنی جارحانہ سوالات کو جاری رکھتے ہوئے صحافی کے اہانت آمیز لہجے میں بات کرن جاری رکھی جس پر بالآخر صائم کو وہاں سے جانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب اس وقت ٹخنے کی انجری کی وجہ سے جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے دوران باہر ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں