غزالہ انصاری اوپن چیمپئن شپ کو بین الاقوامی حیثیت دلانے کی تیاریاں

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور جِمخانہ گالف کلب میں چوتھی غزالہ انصاری جولکے چیلنج کپ، لیڈیز اوپن گالف چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی، جو پاکستان کی خواتین امیچور گالف کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔اس سال ٹورنامنٹ اوپن چیمپئن شپ فارمیٹ میں منعقد ہوا، جس سے مقابلے کی سطح مزید بلند ہوئی۔ چیمپئن شپ کی بانی ڈاکٹر اسما افضل شامی نے اس ایونٹ کو غزالہ انصاری کے شاندار کارناموں کے اعتراف کے طور پر متعارف کرایا۔پارخہ اعجاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھا جولکے چیلنج کپ جیت لیا، جو کہ غزالہ انصاری کی ہم عصر کھلاڑی نگہت اکرم نے عطیہ کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 82 خواتین گالفرز نے شرکت کی، جن میں پانچ پروفیشنل لیڈی گالفرز نے بھی مقابلہ کیا۔حمنا امجد نے لیڈی پروفیشنلز کیٹیگری میں 246 گراس اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جب کہ غزالہ یاسمین (272) دوسری اور زاہدہ درانی (274) تیسری پوزیشن پر رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں