فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

فیصل آباد’لاہور (سٹاف رپورٹر/ بیورو چیف ) فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔فیصل آباد ‘لاہور اور دیگر شہروںمیں رات گئے ہلکی پھلکی بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا اور سردی میں بھی معمولی اضافہ ہو گیا۔خیال رہے کہ معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث پنجاب میں خشک سالی الرٹ جاری کردیا گیاہے،چولستان کے اضلاع میں بھی ایمرجنسی سیل بنانے کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال یکم ستمبر سے 15جنوری 2025تک 42فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں،پنجاب کے 14اضلاع میں اس وقت خشک سالی کی کیفیت ہے، متاثرہ علاقوں میں پوٹھوہار،بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، بھکر، لیہ، خوشاب، مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں