2حادثات میں3بھائیوں سمیت10جاں بحق ‘گاڑی پر فائرنگ،5افراد قتل

ملتان، لیہ(بیوروچیف)دو ٹریفک حادثات کے دوران10افراد جاں بحق جبکہ9زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شہر اولیا ملتان میں حسن سوالی چوک پر ویگن، کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔دریں ثنائ۔پشاور(بیوروچیف) پشاور میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے5افراد کو قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مقدمہ ملک ارشد کی مدعیت میں تھانہ بڈھ بیر میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں امتیاز، سرفراز، علی گوہر اور شعیب کو نامزد کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں چچازاد بھائی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ملک امان ناہید، مقصود، امداد اور رازم خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں