ریلو ے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے18افراد ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوں کے مذہبی تہوار کمبھ کے میلے باعث ریلوے سٹیشن پر شدید رش تھا، اسی دوران ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچ گئی ، ریلوے سٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ بھگدڑ کے دوران کچلے جانے سے 18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، مرنے والوں میں 10خواتین اور3بچے بھی شامل تھے۔دوسری جانب بھاری وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں