PTIمیں پھوٹ،”الزام تراشیاں بڑھ گئیں”

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی’ باہمی اختلافات’ الزام تراشیاں بڑھ گئیں، وکلاء گروپ کے خلاف ”اصل تحریک انصافیئے” متحد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ لاجز میں سابق سپیکر اسد قیصر کے اپارٹمنٹ میں اہم بیٹھک ہوئی جس میں صوبائی صدر جنید اکبر سمیت ایک درجن ممبران شریک ہوئے۔ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اب تحریک انصاف کے متحرک ارکان پارلیمنٹ اپنے آپ کو ”غیر محفوظ” تصور کرنے لگے ہیں۔ اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کے اندر ”سب اچھا” نہیں ہے لاوہ پک رہا ہے۔ کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ صوبائی وزیراعلیٰ گنڈا پور کے خلاف بھی سازشیں بڑھ رہی ہیں یوں خیبرپختونخواہ میں بھی پارٹی اور حکومت دونوں میں بداعتمادی اور گروپ بندی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے اصل وارثان نے فی الحال یہ طے کیا ہے کہ وہ اب زیادہ متحرک کردار ادا نہیں کرینگے۔ رسمی کردار ادا کرینگے کہ فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں