وینا ملک کی نئی تصاویر پر مداح شش و پنج میں مبتلا

لاہور(شوبز نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمش میں مبتلا کردیا۔حال ہی میں اداکارہ وینا ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئرکیں جن میں وہ ایک لڑکے کے ساتھ بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔اس نامعلوم لڑکے کے ساتھ وینا ملک کے بیٹھنے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اداکارہ کے قریبی دوستوں میں سے ہے۔وینا ملک نے پوسٹ کے کیپشن میں کومبو لکھا جس پر اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے سوالوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں