عاطف اسلم کی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے مزاحیہ ویڈیو وائرل

کراچی (شوبز نیوز) گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جاری کی’ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔
اس ویڈیو پر عاطف اسلم نے اپنا گایا ہوا مشہور گانا ‘تیرے بن میں یوں کیسے جیا’ لگایا۔اس کے علاوہ انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اس ویلنٹائن کے موقع پر کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔’ سوشل میڈیا پر ‘کسی اور سے شادی نہیں کروں گی’ کا ٹرینڈ پہلے سے ہی وائرل تھا جس پر گلوکار نے ویڈیو بنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔عاطف اسلم کی ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین کی بھی دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں