26نومبر احتجاج ‘ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ ڈیوٹی جج محمد افضل مجوکا نے بشریٰ بی بی کیخلاف 26نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، شمسہ کیانی ایڈوکیٹ بشری بی بی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیا کی عدم دستیابی کے باعث سماعت جج افضل مجوکا نے کی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 25فروری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں