تیل کمپنیوں کے مارجن میں اضافہ

کراچی (بیوروچیف) حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں رد و بدل کر دیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق پٹرول پر فریٹ چارجز میں ایک روپے 42پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، فریٹ چارجز بڑھا کر 5روپے 79پیسے فی لیٹر کر دیے گئے، پیٹرول پر لیوی کی مد 60روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7روپے 87چارجز برقرار اور ڈیلر مارجن کی مد میں 8روپے 64پیسے چارجز بھی برقرار رکھے گئے ہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن اور فریٹ چارجز بھی بڑھا دیے گئے ہیں ڈیزل پر فریٹ چارجز کی مد میں 27پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے 27پیسے بڑھنے سے فریٹ چارجز اب 2روپے 92پیسے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں