انیل کپور بھی ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پرستار نکلے

لاہور (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو انیل کپور بھی ماورا حسین کی فلم صنم تیری قسم کے پرستار نکلے۔ رواں ماہ ریلیز ہونے کے بعد، اس فلم نے مداحوں اور بالی و وڈ کے نامور اداکاروں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان میں اداکارہ ودیا بالن کے بعد اب بالی وڈ کے ایورگرین اداکار انیل کپور کا نام بھی شامل ہے۔ اداکار انیل کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر فلم صنم تیری قسم کا پوسٹر شیئر کیا اور اس کے ساتھ کیپشن میں لکھا، دیپک مکٹ اور پوری ٹیم کو فلم کی دوبارہ ریلیز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انیل کپور نے مزید کہا کہ فلم نے پہلے دن ہی مداحوں کے دل جیت لئے تھے اور اس کی کامیابی واقعی محنت کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں