FBRکے ان لینڈ ریونیو افسران پر نواز شات کی بارش

اسلام آباد (بیوروچیف) پوائنٹ آف سیل اسکیم پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو سروس افسران پر نوازشات کی بارش کردی۔ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق ان لینڈریونیوگریڈ17تا19کے افسران کو ہائوس رینٹ اور فیول سبسڈی کی اضافی سہولت دی گئی ہے’ دسمبر2023ء سے دسمبر 2024تک افسران کو 16کروڑروپے ہائوس رینٹ کی مد میں فراہم کئے گئے جبکہ پاکستان کسٹمز، آڈیٹرز ، آئی ٹی اور دیگر کے افسران کو اس سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آئی آرایس افسران کو فیول سبسڈی کی مد میں ایک سال کے دوران 14کروڑر وپے دیئے گئے ہیں۔ افسران کو 20ہزار روپے ماہانہ فیول سبسڈی کی مد میں دیئے گئے۔ تمام افسران کو رقم ان کے تنخواہ والے اکائونٹ میں بینک ٹرانسفرکے ذریعے دی گئی۔ایف بی آرپوائنٹ آف سیل اسکیم کے تحت ہررسید پر ایک روپے وصول کرتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس رقم کو ٹیکس چوری روکنے کی مہم میں استعمال کیا جانا تھا اور صارفین کی طرف سے جمع کرائی گئی رسیدوں پر رقم انعامی اسکیم میں استعمال کی جانا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں