فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے3تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے،جس کے مطابق انسپکٹر میاں زاہد کو ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ ،انسپکٹر محمد عثمان خان کو ایس ایچ او تھانہ گڑھ اور انسپکٹر ناصر یعقوب کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ تعینات کر دیا،جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی۔




