7ممالک سے 20پاکستانی بیدخل

کراچی (بیوروچیف) جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت مختلف7ملکوں سے مزید 20 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، جن میں سے 4کو کراچی میں حراست میں لے کر انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4اور پاسپورٹ گم ہونے پر 1پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ برازیل میں 4پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی مگر ڈی پورٹ کر دیا گیا، انہیں کراچی میں انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کیا گیا۔فرانس میں 1پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور جرمنی میں سفری دستاویزات گم ہونے پر 3پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹس پر واپس بھیجا گیا۔ عمان میں دائرہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر 2، متحدہ عرب امارات میں مفرور 4افراد کو بے دخل کیا گیا۔دبئی پلٹ ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ میں پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں