371انتخابی عذرداریوں میں سے صرف3قبول

اسلام آباد (بیوروچیف) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کسی ایک بھی امیدوار یا اس کی بڑی حریف جماعتوں میں سے کسی بھی ایک نے 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی بشمول فارم 47کے تنازع کے حوالے سے درخواست ابھی تک انتخابی ٹریبونل نے قبول نہیں کی ہے۔ مجموعی طور پر 371انتخابی عذرداریاں دائر ہوئی تھیں جن میں سے 206پی ٹی آئی امیدواروں، 48نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کی 27تھیں، صرف 3 عذرداریاں قبول ہوئیں وہ بھی مذکورہ بالا جماعتوں کے امیدواروں کی نہیں تھیں جبکہ باقی تمام خارج کردی گئیں۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق جن 112پٹیشنز پر فیصلے ہوئے ہیں ان میں سے 38پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 27پیپلز پارٹی والوں نے اور 16ن لیگ کے امیدواروں نے انتخابی ٹریبونل کے سامنے دائر کی تھیں اور یہ سب کی سب مسترد کردی گئیں۔ تاہم تین درخواستیں الیکشن ٹریبونل نے قبول کیں اوران میں سے ایک پر درخواست دہندہ کی موت کی وجہ سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں