میڈیکل کالجز میں داخلے تیسری سلیکشن لسٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) پرائیویٹ میڈیکل کالجز داخلے، تیسری سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی پنجاب کے 32پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی تیسری سلیکشن لسٹ جاری کی گئی۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کردی۔تیسری سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی 719خالی سیٹوں کیلئے لگائی گئی،تیسری لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 2.03فیصد تک کمی کی گئی۔ سہارا میڈیکل کالج نارووال کا میرٹ سب سے کم 73.5318فیصد رہا،العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.2273فیصد جبکہ لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 75.0545فیصد رہا۔ نئے امیدواروں کیلئے فیس جمع کروانے ،جوائننگ کی آخری تاریخ 21فروری مقرر کی گئی۔ اپ گریڈ امیدواروں کیلئے بھی مقررہ تاریخ تک کالجوں میں رپورٹ کرنا لازمی ہو گا۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس ان کے کالجز نئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں