بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور کے علاقے بستی کھوکھراں میں شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثرہ ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں