ٹرمپ کی مقبولیت میں نمایاں کمی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) گیلپ کے تازہ ترین سروے کے مطابق، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، عوام کی اکثریت معاشی پالیسیوں سے ناخوش ہیں۔ جنوری کے آخر میں 47فیصد عوامی حمایت رکھنے والے ٹرمپ کی ریٹنگ فروری کے وسط میں 45فیصد تک گر گئی۔ یہ شرح 1953سے اب تک منتخب ہونے والے تمام امریکی صدور کی اوسط ریٹنگ سے 15پوائنٹس کم ہے۔ گیلپ سروے کے مطابق، امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں سے ناخوش ہے۔ 54فیصد افراد نے معیشت سے متعلق ان کی کارکردگی کو مسترد کیا، جبکہ 53فیصد نے خارجہ تجارت سے متعلق پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ، ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹرمپ کی مجموعی مقبولیت میں کمی کے باوجود، ریپبلکن ووٹرز کی بڑی تعداد اب بھی ان کے حامی ہے۔ گیلپ کے مطابق، ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی مقبولیت 93 فیصد ہے، جبکہ ڈیموکریٹس میں یہ صرف 4 فیصد ہے۔ آزاد ووٹرز میں ان کی حمایت کی شرح 37 فیصد رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں