کمشنر”مفت ادویات آپکی دہلیز پر”پروگرام کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے سرگرم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے انقلابی پروگرام مفت دوا آپ کی دہلیز تک کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے مریضوں کو ادویات انکی دہلیز تک پہنچانے کیلئے اقدامات کی نگرانی شروع کردی۔کمشنر مریم خان کی ہدایت پر فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی مفت ادویات دہلیز تک فراہمی کے رجسٹریشن کائونٹرز میں اضافہ کردیا گیا۔ڈورسٹیپ پر مفت ادویات فراہمی کے رجسٹریشن کائونٹر میں اضافہ زیادہ رش کے باعث کیا گیاکمشنر نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورہ کے دوران کائونٹر کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،ایم ایس ڈاکٹر عامر نوید، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر حامد سعید ہمراہ تھے۔ کمشنر مریم خان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ آئندہ ماہ سے مریضوں کو انکی دہلیز پر ادویات کی فراہمی شروع کردی جائیگی۔ ہسپتال آنے والے سیریس مریضوں کو فوری ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہلیز تک ادویات فراہمی بارے آگاہی پینا فلیکسز نمایاں جگہ پر آویزاں ہونے چاہیں۔سرکاری ہیلتھ فسیلٹیز میں سروس ڈیلیوری کی بہتری اولین ترجیح ہے۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا چلڈرن ہارٹ سرجری کا بڑا اقدام،یو کے کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بھی دورہ کریگی-یوکے کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 25,26اور 27فروری تک موجود رہیگی اور دل کے عارضہ میں مبتلا بچوں کی ہارٹ سرجری کرے گی جس کا پلان تیار کرلیا گیا ہے-کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ایف آئی سی کانفرنس روم میں ٹیم کی آمد اور چلڈرن ہارٹ سرجریز بارے اجلاس منعقد ہوا-ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر،فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئیر انتظامی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے-کمشنر مریم خان کا اجلاس میں کہنا تھاکہ حکومت پنجاب نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کرلیئے ہیں-ہیومن ریسورس کے لئے چلڈرن ہسپتال،الائیڈ Iاور الائیڈ IIکے ڈاکٹرز کی ڈیوٹیاں لگائی جائینگی-انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کیلئے یوکے سے ڈاکٹرز کی فیصل آباد آمد بڑا اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں