محمد نبی کی اپنے بیٹے کیساتھ افغان ٹیم میں کھیلنے کی خواہش

کابل (سپورٹس نیوز)افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نبی اپنے بیٹے کے ساتھ قومی ٹیم میں کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ محمد نبی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائر نہ ہونے کا امکان ہے۔ایک انٹرویو کے دوران محمد نبی نے کہا کہ شاید یہ میرے آخری ون ڈے میچز نہ ہوں، میں شاید کم ون ڈے میچز کھیلوں گا اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کروں گا۔محمد نبی نے کہا کہ میں نے سینئر کھلاڑیوں سے بات کی ہے، میں شاید بہت ہی اہم میچز کھیلوں اور شاید نہیں بھی، یہ میری فٹنس پر منحصر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا اپنے اہداف خود بنائے، اگر آپ بہترین کرکٹر بننا چاہتے ہیں تو آپ کو سخت محنت کرنی ہوگی، 50 یا 60 رنز بنانا کافی نہیں، آپ کو 100 سے زیادہ اسکور کرنا ہوگا۔محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کو مشورہ دیتا رہتا ہوں تا کہ اسے اعتماد دلایا جا سکے، میرا خواب ہے کہ ہم دونوں ٹیم میں ساتھ کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں