اروشی روٹیلا کو انکی فلم ڈاکو مہاراج کے پوسٹر سے ہی نکال دیا گیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کی متنازع اداکارہ اروشی روٹیلا کو ان کی فلم ڈاکو مہاراج کے پوسٹر سے ہی نکال دیا گیا، مداحوں نے انکا مذاق اڑانا شروع کردیا۔اروشی اپنی پروموشن کے لیے مختلف حرکات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ابھی حال ہی میں انٹرویو کے دوران سیف علی خان کو چھرا گھونپنے والی بات کا جواب دینے کے بجائے انھوں نے والدین کی طرف سے ڈاکو مہاراج کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے دیے گئے تحائف پر بات کرکے توجہ حاصل کی تھی۔تیلگو کی ہٹ فلم ڈاکو مہاراج نندا موری بالا کرشنا اور بوبی دیول کی فلم ہے جبکہ اس میں اروشی روٹیلا نے بھی کردار ادا کیا ہے، تاہم اب اس کے پوسٹر سے اداکارہ غائب ہیں۔نیٹ فلیکس انڈیا ساتھ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں فلم کی او ٹی ٹی ریلیز تاریخ کا بتایا گیا ہے، تاہم مداحوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب پوسٹر میں وہ اروشی روٹیلا کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں