وکی کوشل کی فلم چھاوانے 3 دن میں 100 کروڑ کما لئے

ممبئی (شوبز نیوز) وکی کوشل اور اکشے کھنہ کی اداکاری سے مزین فلم “چھاوا” نے ریلیز کے صرف تین دنوں میں باکس آفس پر 100 کروڑ روپے کا کاروبار کر کے 2025 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس فلم نے تین دنوں میں 119.5 کروڑ روپے کا شاندار کاروبار کیا ہے۔”چھاوا” کی کہانی چھترپتی سمبھاجی اور مغل بادشاہ اورنگ زیب کے درمیان تاریخی جنگ پر مبنی ہے، جس میں وکی کوشل نے چھترپتی سمبھاجی کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ اکشے کھنہ نے اورنگ زیب کا کردار نبھایا ہے۔لکشمن اتیکر کی ہدایت کاری میں بنیریلیز کے پہلے دن 33.10 کروڑ روپے کا ریکارڈ بزنس کیا تھا۔فلم نے جمعہ کو 31 کروڑ، سنیچر کو 35 کروڑ، اور اتوار کو 48.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں