معیاری کہانی پر مبنی ڈرامے میں ہی کام کرتی ہوں، انوشے عباسی

لاہور (شوبز نیوز) ماڈل و اداکارہ انوشے عباسی نے کہا ہے کہ اگر ڈرامے کی کہانی اچھی ہو تو تب کام کی حامی بھرتی ہوں۔ بتایا کہ وہ کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام کرنے سے قبل اس کی کہانی کو پڑھتی ہیں، اگر کہانی اچھی ہوتی ہے تو وہ کام کرلیتی ہیں، وہ ہدایت کار یا ٹیم کو نہیں دیکھتیں۔ کہا کہ انہیں شوبز کیریئر شروع کرنے سے قبل لوگوں کی جانب سے جسامت پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ تاہم شوبز انڈسٹری کے لوگوں نے کبھی انہیں جسامت کے طعنے نہیں دیے، انہوں نے کبھی انہیں وزن کم یا زیادہ کرنے کا مشورہ نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں