KP میں نیشنل باڈی بلڈنگ فٹنس چیمپئن شپ کا انعقاد

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) راولپنڈی پولیس کی انسپکٹر ارم خانم نے نیشنل باڈی بلڈنگ فٹنس چیلنج چمپئن شپ کے مقابلوں میں 2 گولڈ میڈل جیت لئے نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان بھر سے مختلف ٹیموں نے حصہ لیا تھا چیمپیئن شپ کے مقابلوں کا انعقاد خیبرپختونخواہ میں کیا گیا تھا مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ اور پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے انسپکٹر ارم خانم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس کے افسران نہ صرف نیشنل بلکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں