آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری۔ بابر اعظم کو دھچکا۔ شبمن پہلے نمبر پر

دبئی ، کراچی(سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025کے افتتاحی میچ میں شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی نے بھی نئی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم کو دھچکا لگا ہے اور وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔بھارت کے شبمن گل ایک بار پھر سے پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، شبمن گل کے 796 اور بابراعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں ہونے والے 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بھی شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھینی تھی تاہم اسی سال بابراعظم نے گل سے پہلی پوزیشن واپس حاصل کرلی تھی۔اسی طرح، بھارت کے کپتان روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، بھارت کے ویرات کوہلی، آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر، سری لنکا کے چرت اسلانکا، بھارتک کے شریس ایئر اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ بالترتیب چوتھے سے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔علاوہ ازیں، پاکستان کے فخرزمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 14 ویں اور کپتان محمد رضوان 6 درجیبہتری کے بعد15 ویں نمبر پر پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں