بھارتی کرکٹر محمد کیف کی بابراعظم کی سست بیٹنگ پر کڑی تنقید

کراچی (سپورٹس نیوز) سابق بھارتی کرکٹر محمد کیف نے بابر اعظم کی سست بیٹنگ پر کڑی تنقید کردی۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ بابر اعظم 1980 کی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔321رنز کے تعاقب میں بابر اعظم نے 71.11کے اسٹرائیک کے ساتھ 90 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔محمد کیف کو بابر اعظم کا کراچی کے بیٹنگ ٹریک پر کھیلنے کا انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے بابر پر تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محمد کیف نے لکھا کہ بابر اب بھی 1980 کی دہائی کی کرکٹ کھیل رہے ہیں، پارٹ ٹائم اسپنرز کے خلاف صرف دو بانڈری لگائی، یہ جدجید کرکٹ میں کام نہیں آتا۔واضح رہے کہ میچ میں تام لیتھم کو سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں