والدہ کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوا۔ محسن عباس حیدر

کراچی (شوبز نیوز) اداکار محسن عباس حیدر نے کہاہے کہ والدہ کی وفات کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوا ،اس دوران بیٹی بھی چل بسی، مرد دنیا کے سامنے نہیں باتھ روم یا ٹریفک میں پھنسی گاڑی میں بیٹھ کر روتے ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے بتایا کہ والدہ کی وفات میری زندگی کا سب سے مشکل لمحہ تھا اس کے بعد میں شدید ڈپریشن میں مبتلا ہوگیا تھا اور انزائٹی سے بھی دوچار رہا۔اداکار نے انکشاف کیا کہ میں رات گئے والدہ کو یاد کرتے ہوئے ان کی قبر پر جا کر آنسو بہاتا کیونکہ کبھی کھل کر رونے پر اپنے غم کا اظہار کرنے کا موقع ہی نہیں مل سکا۔محسن عباس حیدر نے بتایا کہ وہ ابھی والدہ کے بچھڑنے کے غم سے نکلا نہیں تھا کہ کی کم سن بیٹی بھی انتقال کر گئی مگر پولیس سٹیشن اور تدفین انتظامات میں اتنے الجھا کہ اپنا غم بانٹنے اور رونے کا وقت بھی نہ مل سکا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مرد سے مضبوط رہنے کی توقع کی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں