کراچی(شوبز نیوز) اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے نکاح پڑھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو موبائل فون کی مدد سے نکاح پڑھاتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں حمزہ علی عباسی موبائل فون سے نکاح پڑھانے کی ہدایات پڑھ کر مائیک کے ذریعے متعدد افراد کے سامنے نکاح پڑھاتے دکھائی دیتے ہیں۔




