تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 13برس بیت گئے

لاہور(شوبز نیوز) معروف اداکارہ تمنا بیگم کو مداحوں سے بچھڑے13برس بیت گئے۔تمنا بیگم نے پاکستانی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دلوں پر گہری چھاپ چھوڑی، تمنا بیگم نے ظالم ساس اور سوتیلی ماں کے منفی کردار اس خوبی سے نبھائے کہ فلم بین عش عش کر اٹھے۔تمنا بیگم کی پیدائش لاہور میں ہوئی، جس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں اور یہاں مستقل سکونت اختیار کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں