کوکنگ آئل،گھی اور چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور (بیوروچیف) رمضان المبارک قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان جاری ہے۔ایک ماہ کے دوران چینی ،گھی ،آئل ودیگر اشیا کی قیمتیں ہوشربا بڑھ گئیں،ایک ماہ کے دوران گھی آئل 60سے 100روپے فی کلو تک مہنگا ہوا۔درجہ اول کا گھی ،آئل 610سے 615روپے کلو ،درجہ دوم کا گھی اور آئل 465روپے کلو میں جبکہ 30روپے اضافے سے چینی 160روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں