واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی سہولت

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ میں صارفین کے اکاونٹس پر دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔فی الحال، واٹس ایپ بزنس صارفین کو اپنی ویب سائٹ یا دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس شامل کرنے کی سہولت دی جاتی ہے، تاہم عام صارفین کو یہ سہولت میسر نہیں تھی۔اب واٹس ایپ کی جانب سے عام صارفین کو بھی یہ فیچر فراہم کرنے پر کام شروع کیا گیا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی معروف ویب سائٹ کے مطابق، ایپلیکیشن میں دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس کے لنکس شامل کرنے کے فیچر کی آزمائش مخصوص صارفین کے لیے کی جا رہی ہے، تاہم جلد ہی اس فیچر کو مزید صارفین تک پہنچانے کا امکان ہے۔اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ کا ہر عام صارف اپنے پروفائل میں مختلف سوشل میڈیا اکائونٹس کے لنکس شامل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔ جس طرح فیس بک اکاونٹ پر انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس کو جوڑا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی۔آزمائشی مرحلے میں فی الحال انسٹاگرام اکائونٹ کا لنک شامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن یہ توقع کی جا رہی ہے کہ مکمل طور پر فیچر کے لانچ ہونے پر دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس جیسے ایکس (ٹوئٹر) اور فیس بک وغیرہ کے لنکس بھی شامل کرنے کا آپشن دستیاب ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں