مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا ہیلتھ سیکٹرکی بہتری کیلئے اہم اقدام،پنجاب میں ”مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز”متعارف کروانیکافیصلہ کر لیا گیا۔مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزشعبہ صحت کے 19اہم ٹاسک پورے کریگی، مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزکے ذریعے ہیلتھ بارے امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائینگے۔ پنجاب بھرمیں آئوٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20ہزارہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی، لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ”مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” سے منسلک کر دیا جائے گا،39 ہزارلیڈی ہیلتھ ورکر” مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز” فورس کا حصہ ہوں گی۔مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسزکی ورک فورس مجموعی طور پر تقریبا 60ہزارسے زائد پر مشتمل ہوگی،مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزپولیو سمیت دیگر ویکسی نیشن کے ذمہ دار ہوگی۔ سروسزکے ذریعے مریض اوران کا مستند ریکارڈ مرتب کیاجائیگا۔ مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کا ٹاسک بھی پورا کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی 47فیصد کور اور 53فیصد ان کورڈ ہے، 93فیصد مریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرتے ہوئے مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں