شہناز گل پرعرفی جاوید کا اثر سوئمنگ سوٹ پر تنقید کا سامنا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ شہناز گل ان دنوں آسٹریلوی شہر سڈنی میں موجود ہیں اور وہاں سے اپنی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔اسی دوران انکی جانب سے شیئر کی گئیں ساحل سمندر کی کچھ تصاویر کے بعد وہ توجہ کا مرکز بن گئیں جس کی وجہ انکا سوئمنگ سوٹ تھا۔شہناز گل کی نئی تصاویر میں وہ بلیک سوئمنگ سوٹ میں نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے ان زپڈ شارٹس پہن رکھی تھی۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شہناز نے لکھا، سمندری ہوا، دھوپ سے چمکتے بال اور بونڈائی کا اسٹائل!لیکن یہ منفرد فیشن سینس کئی سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں